NEW URDU GHAZAL HEART TOUCHING 2020 || HEART TOUCHING POETRY LINE



غزل



مساوات کی ابتداء چاہتا ہوں
میں دور فتن میں یہ کیا چاہتا ہوں

💗میں دولت نہ پیسہ، ٹکا چاہتاہوں💞
💗میں ایمان کی بس بقا چاہتا ہوں 💕

💗سدا امن کی میں بقا چاہتا ہوں 💞
💗جہاں سے ستم کی فنا چاہتا ہوں 💕

💗ذرا سن لے جاناں میں کیا چاہتا ہوں 💕
💗ترے گیسوؤں کی گھٹا چاہتا ہوں 💞

💗میں حق کی یقیناََ بقا چاہتا ہوں 💕
💗میں باطل کی بے شک فنا چاہتا ہوں 💞

💗تحمل کی تجھ سے عطا چاہتا ہوں 💕
💗الہی میں تیری رضا چاہتا ہوں 💞

💗نگا ہوں میں تیری حیا چاہتا ہوں 💕
💗میں تجھ سے یہی دلربا چاہتا ہوں 💞

💗ہے فکر سخن میں مری جاں فشانی 💞
💗کہ اردو کا میں ارتقاء چاہتا ہوں 💕

💗خصومت، رقابت، عداوت، تشدد 💞
💗ان اجزاے شر کی فنا چاہتا ہوں 💕

💗حقیقت میں میری تمنا یہی ہے 💞
💗میں دنیا کو خوش دیکھنا چاہتا ہوں 💕

💛نہ ہو ملک میں قتل و غارتگری اب✨
💛میں امن و اماں کی فضاء چاہتا ہوں ✨

⭐اصولاََ بتاؤں میں اک بات جاناں💛
⭐محبت کا تم سے صلہ چاہتا ہوں 💛

🧡عطوفت، محبت، مروت، متانت ✨
🧡میں ان خوبیوں کی عطاء چاہتا ہوں ✨

💚مسلمان، ❤️ہندو، 🧡نصاریٰ، 💜کہ سکھ ہوں🔥
💛رہیں سب خوشی سے، سدا چاہتا ہوں ✨

💝حسد، بغض و نفرت، خشونت، رعونت 🔥
💓ان امراض دل کی دوا چاہتا ہوں 💔

💜مکانوں میں حبس دوامی ہو جیسے❣️
💚میں کچھ دیر تازہ ہوا چاہتا ہوں 🌴🌴

💗جسے سن کے ٹھہرے مری عمر رفتہ 💖
💖غزل میں وہ سوز نوا چاہتا ہوں 💞

🌙یقیناََ ابھی طالب علم ہوں میں ⭐
🌙کہ تعلیم کی انتہاء چاہتا ہوں ⭐

🌙⭐تمنا ہے پھر سے ہو عظمت کی رجعت⭐
🌙⭐ہو تکمیل یہ مدعا چاہتا ہوں ⭐

💞🌹وہ چاہیں جفا، میں، بضد ہوں وفا پر!!!!!! 🌹💕
💞🌹"وہ کیا چاہتے ہیں، میں کیا چاہتا ہوں" 🌹💞


⭐روا نی میں جدت کی یہ بہہ نہ جائے 💕
⭐روایت کی انجم بقا چاہتا ہوں 💞

💚⭐سمجھنے کو انجم، زمانے کی چالیں 💕💗
💚⭐میں بیدار ذہن رسا چاہتاہوں ❤️❣️

⭐⭐سلامت ہی رکھنا تو انجم کو یارب ⭐⭐
⭐⭐میں ظلمت میں اس کی ضیاء چاہتاہوں ⭐⭐


💚⭐ احقرالنجوم ⭐💛
💛⭐انجم شافعی ⭐💚


🌍🌐🌎🌐🌏🌐🌍🌐🌎

Post a Comment

0 Comments